Ghazal - Anjaam e Mohabbat Tujhay Ruswa Na Karain Gai
April 28, 2007 on 9:07 pm | In Poetry |غزل
انجامِ محبت تجھے رسوا نہ کریں گے
ہم اب کبھی جینے کی تمنا نہ کریں گے
ہوجائیں گے درگور خطا کار جو ٹھیرے
ہم آپ کی دنیا میں تماشا نہ کریں گے
کس موڑپہ مل جائیں کسی یاد کے آنسو
ہم خواب کے دامن سے یوں نکلا نہ کریں گے
ہم دل کو بنا لیں گے گزر گاہ کہ جس میں
جگنو کسی کی یاد کے اترا نہ کریں گے
یہ آپ کے دیوانے کا اعجاز رہے گا
غم آپکی گلیوں سے بھی گزرا نہ کریں گے
ہاں دل کو تمنا ہے اُسی روز کی جس میں
سپنے کسی کے ٹوٹ کر بکھرا نہ کریں گے
گر آپ حسیں جلو وں کو پابند کریں کچھ
ہم آپ کی قربت میں یوں بہکا نہ کریں گے
ہم وقت کے دریامیں صنم تم کو بہا دیں؟
گر یاد ستمگر بھی ہو ایسا نہ کریں گے
کچھ وقت لگے گا کہ زخم بھرنے لگیں گے
ہاں یاد کریں گے تمہیں ،اتنا نہ کریں گے
No Comments yet »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^