Tarhi Ghazal - Aaj Phir Dard Tairi Yaad Dilanay Niklay
April 28, 2007 on 9:05 pm | In Poetry |طرحی غزل
چشمِ نم سے کہ حسابات چکانے نکلے
آج پھر درد تری یاد دلانے نکلے
ہم نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ہماری خاطر
خونِ دل یار لیے ساتھ نبھانے نکلے
ہم نے پلکوں پہ سجائی تھی جو محفل ان کی
اشکِ بے لاگ اُسے آج بہانے نکلے
ہم تو غمخوار اُسے مان چکے تھے لیکن
چاند کے ساتھ کئی درد پرانے نکلے
اِسکی آنکھوں نے سمندر کی ادا پائی ہے
اک ذرا مدوجزر ہو کہ خزانے نکلے
تیری راہوں پہ ہلاکت کا ہے ساماں پھر بھی
جاں ہتھیلی پہ لیے تیرے دوانے نکلے
تم جو آنکھوں میں وہ اک لمحہ سجا بیٹھے ہو
ہم وہی ساعتِ غم یار بھلانے نکلے
No Comments yet »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^