Ghazal - Kaisi Qayamat Sahi Thi Mein Nay
April 28, 2007 on 8:53 pm | In Poetry |غزل
کیسی قیامت سہی تھی میں نے
کہ دوری تجھ سے چنی تھی میں نے
لکھے تھے آنسو جگہ جگہ پہ
کتابِ چاہت پڑھی تھی میں نے
بکھر چکی ہے ہوا کی صورت
وہ بات جو خود سے کہی تھی میں نے
وہ تیرے چہرے پہ نظمِ الفت
جگر کے خوں سے لکھی تھی میں نے
وہ کھلکھلا کے ہنسی تھی شاید
اک جلترنگ سی سنی تھی میں نے
No Comments yet »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^