Nazam - Khawb

April 28, 2007 on 8:52 pm | In Poetry |

خواب

خواب تو خواب ہیں

یہ ادھورے بھی ہوں

ذ ہن  و دل سے مگر محو ہوتے نہیں

خواب تو خواب ہیں

گر یہ پورے نہ ہوں

خواہشوں کے کنول

کبھی کھلتے نہیں

خواب تو خواب ہیں

ذہن و دل سے اگر

یہ چمٹ جا۔ئیں تو

پھر نکلتے نہیں

خواب تو خواب ہیں

زندگی سے پرے

آگہی کی لپٹ

میں بھی جلتے نہیں

خواب تو خواب ہیں

ان کے پیچھے رہے

زندگی نہ رہے

پر یہ مرتے نہیں

خواب میں بھی تو ہوں

خواب تم بھی تو ہو

ہم نے  دکھ کیوں سہا

ہم کو غم کیوں ملے

ہم تو خاموش تھے

پھر یہ لب کیوں ہلے

ان کہی بات پر

اتنے طوفاں اٹھے

گرد اتنی اڑی

نقش دھندلا گئے

پھر کسی نے کہا

وقت کی ریت پر

نقش جو بھی بنیں

پھر وہ مٹتے نہیں

خواب تو خواب ہیں

یہ ادھورے بھی ہوں

ذ ہن و دل سے مگر محو ہوتے  نہیں۔

No Comments yet »

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

Leave a comment

XHTML: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <code> <em> <i> <strike> <strong>

Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed: Entries and comments feeds. ^Top^