Ghazal - Tu Kalma E Haq Hai Tu Bikharnay Ka Hunar Seekh
April 28, 2007 on 8:32 pm | In Poetry |غزل
تو کلمۂ حق ہے تو بکھرنے کا ہنر سیکھ
سچ ہے تو دلوں کو بھی بدلنے کا ہنر سیکھ
گر چاہئیں گلزاروچمن عشق میں تجھ کو
تو وقت کے نمرود سے لڑنے کا ہنر سیکھ
تو خاک سہی، خاک پہ مائل نہیں فطرت
اُٹھ حدِ کشا کش سے نکلنے کا ہنر سیکھ
ڈر ڈر کے جو جیتے ہیں وہ مردوں سے ہیں بد تر
زندہ تجھے رہنا ہے تو مرنے کا ہنر سیکھ
پھر تیری ضیا لائے گی اک صبحِ بہاراں
اے ڈوبتے سورج پھر اُبھرنے کا ہنر سیکھ
لہجے میں تپش ہے نہ نگاہوں میں وہ مستی
اے مئے کے خریدار بہکنے کا ہنر سیکھ
کتنے ہی زمانوں پہ تری گرد جمی ہے
اے لمحۂ بے فیض گزرنے کا ہنر سیکھ
No Comments yet »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^