Ghazal - Tumhein Kaya Khabar Kaisay Zinda Raha Hoon

April 28, 2007 on 8:30 pm | In Poetry |

غزل

تمہیں کیا خبر کیسے زندہ رہا ہوں

کئی زخم کھا کر بھی ہنستا رہا ہوں

کبھی تو وہ بھی میری آنکھوں میں ہونگے

وہی خواب جن کو ترستا رہا ہوں

وہ جانے نہ جانے مگر ہے حقیقت

میں اُس سے بچھڑ کر بھی اس کا رہا ہوں

ازل سے ابد تک سفر میرا جاری

بے منزل کا راہی میں چلتا رہا ہوں

تیری یاد دل میں یوں روشن رہی ہے

کسی آگ میں جیسے جلتا رہا ہوں

کئی بار تیری جھلک میں نے دیکھی

کئی بار جی جی کے مرتا رہا ہوں

تیرے نام کا اک دیا کیا جلایا

عمر بھر ہواؤں سے لڑتا رہا ہوں

کہ اکثر تمہاری نگاہ کے افق سے

میں سورج نہیں تھا بھی ڈھلتا رہا ہوں

کبھی تو سفر میرا  چل کر بھی دیکھو

میں کن دلدلوں میں اترتا رہا ہوں

میں اب تک نہیں جان پایا کہ آخر

میں کس آرزو میں بھٹکتا رہا ہوں

گھڑی دو گھڑی ہی مری زندگی تھی

میں یوں لمحہ لمحہ گزرتا رہا ہوں

No Comments yet »

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

Leave a comment

XHTML: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <code> <em> <i> <strike> <strong>

Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed: Entries and comments feeds. ^Top^