Tarhi Ghazal - Aaj Phir Dard Tairi Yaad Dilanay Niklay
April 28, 2007 on 9:05 pm | In Poetry | No Commentsطرحی غزل
چشمِ نم سے کہ حسابات چکانے نکلے
آج پھر درد تری یاد دلانے نکلے
ہم نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ہماری خاطر
خونِ دل یار لیے ساتھ نبھانے نکلے
ہم نے پلکوں پہ سجائی تھی جو محفل ان کی
اشکِ بے لاگ اُسے آج بہانے نکلے
ہم تو غمخوار اُسے مان چکے تھے لیکن
چاند کے ساتھ کئی درد پرانے نکلے
اِسکی آنکھوں نے سمندر کی ادا پائی ہے
اک ذرا مدوجزر ہو کہ خزانے نکلے
تیری راہوں پہ ہلاکت کا ہے ساماں پھر بھی
جاں ہتھیلی پہ لیے تیرے دوانے نکلے
تم جو آنکھوں میں وہ اک لمحہ سجا بیٹھے ہو
ہم وہی ساعتِ غم یار بھلانے نکلے
Ghazal - Dil Say Ho Sarf e Nazar Shokh Sukhan Hai Keh Nahi
April 28, 2007 on 9:04 pm | In Poetry | No Commentsغزل
دل سے ہو صرفِ نظر شوخ سخن ہے کہ نہیں
یہ کسک دیکھ ذرا جزو متن ہے کہ نہیں
ایسے بے فیض سفر میں ہی گزر جائیںگے؟
آبلہ پاؤں کا بھی کوئی وطن ہے کہ نہیں
زیبِ تن سے ہمیں فرصت جو ملے تو دیکھیں
دلِ مردہ کو میسر بھی کفن ہے کہ نہیں
خلعتِ غم تو عطا کردی مگر سوچ ذرا
ایسی پوشاک کے شایاں یہ بدن ہے کہ نہیں
تیکھے لفظوں کی ترے کاٹ، سنا باقی ہے
جانے لہجے میں ترے اب وہ چبھن ہے کہ نہیں
تری ضو سے جو فروزاں ہے مرا مہرِ حیات
مرے خوں سے ترا گل رشکِ چمن ہے کہ نہیں
مانگ کر میں نے گزاری نہیں کیا عمر تمام؟
مرا ہر لمحہ ترے پاس رہن ہے کہ نہیں
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^