Nazam - Aye Mairay Payar Lamha Jee

April 28, 2007 on 9:07 pm | In Poetry | No Comments

اے میرے پیارے لمحہ جی!

یہ اجڑی سی، یہ بکھری سی،

تم آس لگائے پھرتے ہو۔

بستی بستی ، گلیوں گلیوں،

کیوں خاک اڑائے پھرتے ہو؟

سب دھندلایا ،اب بھر پاؤ،

کہ خاک اُڑاناچھوڑو بھی!

اے میرے پیارے لمحہ جی!

اب خواب کا دامن چھوڑو بھی!

ہاں یہ مانا وہ دن بھی تھے،

جب دل اپنوں نے توڑا تھا،

اپنے دل پر تم نے جب سے،

اس جوگ کا چولا اوڑھا تھا،

پر اب کاہے تم سینے پر،

یہ روگ سجائے بیٹھے ہو؟

کیوں بھولی بسری باتوں پر،

اک ڈھونگ رچائے بیٹھے ہو؟

کئی سال ہوئے دِن بیت گئے،

یہ ڈھونگ رچانا چھوڑو بھی!

اے میرے پیارے لمحہ جی!

اب خواب کا دامن چھوڑو بھی!

اے لمحہ جی کچھ دیکھو تو،

جو اپنے غم میں واری ہے،

جو آنکھ سے اوجھل کردی ہے،

وہ  دنیا کتنی پیاری ہے۔

جب جیون پاس بلاتا ہے،

تو جاؤ ، کاہے دور کھڑے،

وقت جانے کا جب آئے گا،

تو موت سے آخر کون لڑے؟

کہ وقت سنہرا پلٹے کب؟

یوں وقت بِتانا چھوڑو بھی!

اے میرے پیارے لمحہ جی!

اب خواب کا دامن چھوڑو بھی!

یوں اجڑے سے، یوں بکھرے سے

اور کب تک ایسے تنہا جی؟

اب خواب کا دامن چھوڑو بھی!

اے میرے پیار ے لمحہ جی!

Ghazal - Bikhray Bikhray Rehtay Ho

April 28, 2007 on 9:06 pm | In Poetry | No Comments

غزل

بکھرے بکھرے رہتے ہو

کیا کیا سہتے رہتے ہو

تم کو جانے کیا غم ہے

ہر دم ہنستے رہتے ہو

رستہ ہے نہ منزل ہے

پھر بھی چلتے رہتے ہو

جی اُٹھنے کی کوشش میں

اکثر مرتے رہتے ہو

تانے بکھرے خوابوں کے

اب تک بنتے رہتے ہو

اپنی باتوں پر خود ہی

اُلجھے اُلجھے رہتے ہو

لمحہ جی اس دنیا سے

تم بھی ڈرتے رہتے ہو

« Previous PageNext Page »

Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed: Entries and comments feeds. ^Top^